Friday, 6 March 2015

نئی دہلی بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کے جذبات پر ایک بار پھر چھری چلا دی

نئی دہلی  بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کے جذبات پر ایک بار پھر چھری چلا دی۔ مہاراشٹر میں مسلمانوں کو پانچ فیصد کوٹہ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ فیصلہ ریاستی اسمبلی میں قرارداد پاس کرکے کیا گیا۔ قرارداد میں چوبیس جولائی دوہزار چودہ کو پیش کی گئی کانگرس کی اس قرارداد کومسترد کر دیا گیا جس میں مسلمانوں کو پانچ فیصد کوٹہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ بی جے پی حکومت کے اس فیصلے کے بعد ان کی مسلمانوں کے خلاف حکمت عملی صاف نظر آنے لگی ہے۔ پہلے حکومت نے مہاراشٹر میں گائے، بیل، بچھڑوں کے گوشت پر مکمل پابندی عائد کی اور اب ریاست میں رہنے والے مسلمانوں پر تعلیم اور ملازمتوں کے دروازے بھی بند کر دئیے۔

No comments:

Post a Comment