یک حملہ آور نے جمعرات کو 42 سالہ لپرٹ پر چاقو سے اس وقت حملہ کیا جب وہ ناشتے پر بلائے گئے ایک اجلاس میں شریک ہونے والے تھے۔
پولیس کے مطابق لپرٹ سیول کے مرکزی علاقے میں ایک لیکچر ہال میں داخل ہو رہے تھے کہ صبح سات بج کر 40 منٹ پر انھیں نشانہ بنایا گیا۔
اس حملے میں ان کے چہرے اور بائیں ہاتھ پر زخم آئے اور واقعے کے بعد لی گئی تصاویر میں انھیں خون آلود حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اس واقعے کے فوری بعد انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کی حالت تسلی بخش ہے۔
پولیس نے لپرٹ پر چاقو کے وار کرنے والے 55 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
No comments:
Post a Comment