Thursday, 5 March 2015

اگلے 15 سال کے دوران دنیا بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کی تعداد

ورلڈ ریسورس انسٹیٹیوٹ نامی ادارے کے مطابق موسمیاتی تبدیلیاں اور بڑھتی ہوئی آبادی دو اہم عوامل ہیں جو مزید سیلابوں کا باعث ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ میں بھی سیلاب سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کو مزید بہتر نہ کیا گیا تو ہر سال سیلاب سے 76000 افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔
اسی طرح شہری علاقوں میں ایک ارب برطانوی پاؤنڈز تک کی املاک کو نقصان ہو سکتا ہے۔
ڈبلیو آر آئی کے مطابق دنیا بھر میں حالیہ اور آنے والے متوقع سیلابوں کے بارے میں عوامی سطح پر لایا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجزیہ ہے۔

No comments:

Post a Comment