شادی کے دن عموماً دلہنیں بناﺅ سنگھار کے لئے بیوٹی پارلر جاتی ہیں لیکن سندھ کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی اپنی شادی کے روز ووٹ کاسٹ کرنے اسمبلی پہنچ گئیں۔ سینٹ کے انتخابات نے شادی کے روز ایک دلہن کو اسمبلی آنے پر مجبور کر دیا اور آنکھوں میں مستقبل کے خواب، ہاتھوں میں مہندی لگائے شرمیلا فاروقی جب سندھ اسمبلی پہنچیں تو انہیں دیکھ کر دیگر ارکان ہکا بکا رہ گئے کیونکہ وہ اپنی رخصتی کے روز پیا گھر سدھارنے سے پہلے سینٹ انتخابات کے لئے ووٹ کاسٹ کرنے اسمبلی سدھار گئیں جبکہ اس موقع پر شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ وہ ووٹ کو پارٹی کی امانت سمجھتی ہیں جب کہ رخصتی والے دن کسی دلہن کا ووٹ ڈالنے آنا ایک منفرد ریکارڈ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔
شرمیلا
No comments:
Post a Comment